نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے نام فائنل نہیں ہوا، تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر

آزاد کشمیر میں سیاسی ہلچل

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آزادکشمیر میں سیاسی دھند نہ چھٹ سکی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے استعفیٰ نہیں دیا۔ پیپلزپارٹی کی دوپہر دو بجے تک کی ڈیڈلائن گزر گئی۔ نئے وزیراعظم کیلئے نام فائنل نہ ہونے پر تحریک عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا؟

مہلت کا اختتام

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفے کیلئے دی گئی مہلت ختم ہوگئی۔ چوہدری انوار الحق نے مہلت کے دوران استعفیٰ نہ دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جن کے پاس نمبر پورے ہیں وہ تحریک عدم اعتماد لے آئیں۔ جب تک اختیار ہے کام کرتا رہوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے کا فیصلہ پیر تک ہو جائے گا: وقاص اکرم

نئے قائد ایوان کے نام

پی پی قیادت اب قائد ایوان نامزد کرکے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی، تاہم اسمبلی قوانین کے مطابق عدم اعتماد کے ساتھ نئے قائد ایوان کا نام دینا لازمی ہے، اس لئے عدم اعتماد فوری جمع کرانے کا فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ نمائندے، چاہے کسی بھی جماعت سے منتخب ہوں، سوچ اور مفادات سب کے ایک جیسے ہیں، تبادلے کا دکھ تھا مگر چلے جانا ہی بہتر تھا۔

پیپلز پارٹی کی مشاورت

پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے اپنی مشاورت مکمل کر لی ہے۔ چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب کے ناموں میں سے ایک کا اعلان متوقع ہے۔ پیپلز پارٹی اتفاق رائے سے وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کرنے کی حامی ہے۔ ن لیگ سے ناموں پر مشاورت کے بعد از سر نو جائزہ لیا گیا۔

سیاسی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

قبل ازیں اسلام آباد میں سیاسی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حالات کا تقاضہ تھا کہ آزاد کشمیر میں موجودہ سیٹ اپ کو تبدیل کیا جائے۔ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو قانون ساز اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ارکان بھرپور اپوزیشن کا کردار نبھائیں گے۔ مسلم لیگ ن وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں تو پیپلز پارٹی کا ساتھ دے گی مگر نئی حکومت میں شریک نہیں ہوگی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...