مشکوک پراپرٹیز کی رپورٹ طلب، جو افغان یا غیر ملکی کو پراپرٹی رینٹ پر دے گا تو بھرپور ایکشن ہوگا: وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب کا اقدام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے افغان سمیت کسی بھی غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں پر ایف آئی آر کا اندراج یقینی بنانے کا حکم دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی فیصلوں کی بدولت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے: وزیراعظم

امن و امان اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان پر مسلسل چھٹا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں افغان سمیت کسی بھی غیر ملکی کو گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل اور پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینسر کے علاج کے لیے نئی تاریخ رقم، وزیراعلیٰ پنجاب نے میئو ہسپتال میں کوابلیشن سینٹر کا افتتاح کر دیا

رپورٹنگ کا میکانزم

اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کی ڈیوٹی تفویض کی گئی۔ اس موقع پر تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے بارے میں فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں وزٹ ویزہ یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوکر ملازمت کرنے والے افغان سمیت غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں بھارتی سازش کو بے نقاب کردیا

قانونی کارروائی اور ایکشن

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی شخص کسی افغان یا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی کو پراپرٹی دے گا تو اس کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان کو پراپرٹی رینٹ کے لئے دینے پر 5 مقدمے درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ معدنیات پنجاب نے مالی بے ضابطگیوں میں ملوث افراد سے رقم وصول کرلی

ہولڈنگ سنٹر اور سیکیورٹی اقدامات

صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لیے 45 ہولڈنگ سنٹر قائم ہیں۔ غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو قیام وطعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جارہی ہے۔ افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معاہدے ہو جاتے ہیں، سسٹم نہیں آتے” بھارتی ایئر چیف نے شکست کا اعتراف کر لیا؟

انتہا پسند عناصر کے خلاف اقدامات

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں غیر قانونی اسلحہ کے خلاف مہم، عوام نے سی سی ڈی سے رابطے کر لیئے ہیں۔ انتہا پسند جماعت کے لیے پرچار کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹویسٹ بھی قانون کی زد میں آگئے ہیں۔

دقیق ڈیٹا کی ضرورت

اجلاس میں پنجاب میں مقیم افغان باشندوں کا درست ڈیٹا پیش کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ذمہ داروں کو پکڑا جائے، کوئی بے گناہ زد میں نہ آئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...