صادق آباد میں دہشتگردوں کا علاج کرنے پر دو ڈاکٹرز سمیت 6 افراد گرفتار
پولیس کارروائی
رحیم یار خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے صادق آباد میں دہشتگردوں کا علاج کرنے پر دو ڈاکٹرز سمیت چھ سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب آگئیں
علاج کی تفصیلات
نجی ٹی وی سماء کے مطابق بلوچستان کے دہشت گرد کمانڈر فاروق کا نجی اسپتال میں علاج کیا گیا۔ علاج ڈاکٹر راؤ ندیم اور ڈاکٹر عثمان نے کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے دہشتگرد کے علاج کا ڈیٹا درج نہیں کیا، تفتیش پر ڈاکٹرز اور عملے نے پولیس سے ہاتھا پائی کی اور اسپتال سے نکال دیا۔
قانونی کارروائی
پولیس نے ڈاکٹر اور عملے سمیت 6 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔








