پسماندہ طبقات کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے: سہیل شوکت بٹ کا خصوصی افراد میں 1100 وہیل چیئرز کی فراہمی کی تقریب سے خطاب
محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے وہیل چیئرز کی فراہمی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 1100 وہیل چیئرز فراہم کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی آبی جارحیت، دریائے چناب کا پانی کی بندش کے بعد ہیڈ مرالہ بیراج میں بہاؤ 3 ہزار 100 کیوسک رہ گیا۔
معاون آلات کی فراہمی کی تقریب
اس حوالے سے افرادِ باہم معذوری میں معاون آلات کی فراہمی کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ اور صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا پی ہاﺅ س اسلام آباد میں قدم
خصوصی افراد کے لیے آلات کی تقسیم
تقریب میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن سے آئے خصوصی افراد میں الیکٹرک وہیل چیئرز، ٹرائی سائیکل اور ٹرائی موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج سکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا پہلا مرحلہ مکمل
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر کا خطاب
صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے کمزور و پسماندہ طبقات کی بحالی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ معذور بچوں اور بچیوں کو بااختیار بنا کر انہیں تعلیم اور روزمرہ زندگی میں خودمختاری فراہم کی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں محکمہ سوشل ویلفیئر عوامی خدمت کا فخریہ کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ افراد باہم معذوری کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کا دائرہ پورے پنجاب میں بڑھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے محکمہ کو ’’دعائیں اکٹھی کرنے والا محکمہ‘‘ قرار دیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا بیان
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات عوامی سہولت اور آسانی کے لیے قابلِ ذکر ہیں۔ خصوصی بسوں میں تمام تر سہولیات اور کرایوں میں واضح کمی کی گئی ہے۔ تمام محکموں کا باہمی تعاون خصوصی افراد کے لیے بہترین ریلیف یقینی بنا رہا ہے۔ سرگودھا میں معذور خاتون کی وائرل ویڈیو پر فوری وہیل چیئر کی فراہمی عوامی خدمت کا عملی ثبوت ہے۔








