کراچی سمیت سندھ بھر میں ایڈز کے بڑھتے کیسز، عطائی ڈاکٹرز، غیرقانونی کلینکس، غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس، ہم جنس پرستی اہم وجوہات قرار
ایچ آئی وی کیسز میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز محکمہ صحت کے لیے بڑا امتحان بن گئے جس کے نتیجے میں وزیر صحت سندھ نے اس وبا کی بڑی وجہ ہم جنس پرستی کے بڑھتے رجحان، عطائی ڈاکٹرز اور غیر قانونی طبی مراکز کو قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف نے بلوچستان کی صورتحال میں کردار ادا کرنے کی حامی بھرلی
کریک ڈاؤن کا حکم
وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا ہے اور انتباہ دیا کہ اگر کسی غیر قانونی طبی مرکز کے حوالے سے کسی بااثر شخصیت کی سفارش آئے تو مجھے بتایا جائے میں خود نمٹ لوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانی میں گرل اور بوائے فرینڈ ہونا معمول ہے، سنیتا مارشل کی بات پر تنازعہ
اجلاس کی تفصیلات
وزیرِ صحت و بہبود آبادی سندھ کی زیرصدارت سندھ بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، صوبے بھر میں ایچ آئی وی کے بڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی گئی جس میں ایچ آئی وی کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزیر صحت کو بتایا گیا کہ اس وقت صوبے بھر میں 6 لاکھ سے زائد عطائی ڈاکٹرز سرگرم ہیں جن میں 40 فیصد کراچی میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی بھی ٹیسٹ میچ غیر ضروری نہیں،تسلسل کے ساتھ ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھیلنے کی کوشش کریں گے،اظہر محمود
تشویشناک صورتحال
ایچ آئی وی سے متاثرہ 3995 بچوں کے رجسٹرڈ کیسز ہیں جن میں صرف لاڑکانہ میں 1144 متاثرہ بچے شامل ہیں جبکہ شکارپور میں 509، شہید بےنظیر آباد 256، میرپورخاص 228 جبکہ ہر ضلع میں درجنوں کیسز موجود ہیں۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ سندھ میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر رہا ہے جس کی بنیادی وجوہات ہم جنس پرستی، عطائی ڈاکٹرز، غیرقانونی کلینکس، غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس، آلودہ انجیکشنز، کینولا سینٹرز، حجاموں کے استعمال شدہ بلیڈز، سرنجز کی ری پیکنگ، اسپتالوں کے ویسٹ کی فروخت اور غیر ذمہ دار طبی عمل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا
سخت ہدایات
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تمام ایس ایس پیز اور ڈپٹی کمشنرز کو سخت ہدایات جاری کیں کہ غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل بند کیے جائیں۔ عوام کی جان سے کسی کو کھیلنے نہیں دینگے۔ زیرو ٹالرنس کی پالیسی نافذ ہوگی۔ کوئی سفارش نہیں چلے گی۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن، پولیس اور ڈی سیز غیر قانونی عطائی ڈاکٹرز کے خلا ف سخت کریک ڈاؤن شروع کریں۔ اگر کسی ایم این اے یا ایم پی اے کی سفارش آئے تو مجھے بتائیں۔ میں خود نمٹ لوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گزشتہ 7سال میں موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے کوئی کام نہیں ہوا، جسٹس منصور علی شاہ
حاملہ خواتین کی اسکریننگ
وزیر صحت نے حکم دیا کہ حاملہ خواتین کی اسکریننگ لازمی قرار دی جائے تاکہ ماں سے بچے میں وائرس کی منتقلی روکی جا سکے۔ سندھ ہیلتھ کیئر جن مراکز سیل کرے انہیں دوبارہ کھولنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ اسپتال ویسٹ کی فروخت فوری بند کی جائے۔ تمام غیر رجسٹرڈ بلڈ بینکس کو فوری بند کرکے لائسنس یافتہ مراکز کی لسٹ فراہم کی جائے۔
صحت کی حفاظت
وزیر صحت نے کہا کہ سندھ حکومت ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے آگے دیوار بن کر کھڑی ہے اور کسی کو بھی عوام کی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کراچی:وزیرِصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی زیرصدارت ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز اور پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے اہم اجلاس
کراچی:اجلاس میں صوبے بھرکے ڈپٹی کمشنرز اورایس ایس پیز کی آن لائن شرکت
کراچی:اجلاس میں وزیر صحت کو صوبے بھر میں ایچ آئی وی کےبڑھتے ہوئے کیسز پر بریفنگ دی گئی… pic.twitter.com/GqbQaX8cKU
— Sindh Information Department (@sindhinfodepart) October 28, 2025








