جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ میں اس ملک کے سب سے مقبول سابق وزیراعظم عمران خان اور عوام کا منتخب وزیراعلیٰ ہوں۔ عدالتی حکم کے مطابق مجھے کیوں ملاقات نہیں کرنے دی جارہی؟ آپ ملاقات روکنے والوں سے سوال کریں، جو آئین و قانون کو نہیں مان رہے اور ڈنڈے کے زور پر فیصلے کروا رہے ہیں ان سے سوال کریں مجھ سے سوال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: صوبائی محتسب خاتون کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
انصاف کی عدم موجودگی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا۔ زبردستی کسی کے ایما پر فیصلے ہورہے ہیں، یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ سپریم کورٹ کے ججز باقاعدہ خطوط لکھ چکے ہیں کہ ہمارے فیصلوں میں مداخلت ہورہی ہے۔ ہم ججز کو پیغام دیتے ہیں کہ جمہوری ملک میں طاقت کا سرچشمہ عوام ہوتے ہیں۔ جو مداخلت کر رہے ہیں، عوام میں آکر ان کے نام لیں، عوام، وکلاء اور ہم سیاستدان آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔
عمران خان کی رہائی کا امکان
جس دن انصاف ہوگا عمران خان آدھے گھنٹے میں جیل سے باہر ہوں گے مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں انصاف نہیں ہورہا ۔ زبردستی کسی کے ایما پر فیصلے ہورہے یہ بات میں نہیں کہہ رہا بلکہ سپریم کورٹ کے ججز باقاعدہ خطوط لکھ چکے ہیں کہ ہمارے فیصلوں میں مداخلت ہورہی ہے۔ ہم ججز کو پیغام دیتے ہیں کہ جمہوری… pic.twitter.com/qzSdqPJBNb
— PTI (@PTIofficial) October 28, 2025








