عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں لیکن مختصر ہو، بہن عظمیٰ خان
عظمی خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دیں لیکن کابینہ مختصر ہو۔
یہ بھی پڑھیں: اپیلٹ ٹربیونل نے شوگر کارٹل پر 44 ارب روپے جرمانے کا کیس دوبارہ سماعت کے لیے بھجوا دیا
میڈیا سے گفتگو
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفیکیشنز نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا اختیار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دے۔ میں نے عمران خان کو کے پی کے جلسوں کے بارے میں بتایا کہ عوام میں جوش و جذبہ تھا، جسے سن کر وہ بہت خوش ہوئے اور سراہا، ان کو یقین تھا کہ لوگ نکلیں گے۔
کابینہ کی تشکیل
عظمی خان نے مزید کہا کہ کسی کا نام تجویز نہیں کیا گیا ہے، وزیر اعلی خیبر پختونخوا اپنی مرضی کی مختصر کابینہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
عمران خان نے وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو اپنی مرضی سے کابینہ بنانے کا اختیار دے دیا۔ عمران خان نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی اپنی مرضی سے کابینہ تشکیل دے۔ عظمی خان کی میڈیا سے گفتگو pic.twitter.com/N7J0FvwvIQ
— Exact Press International (@ExactPressIntl) October 28, 2025








