یہ پولیس جو ہمیں اور وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو روک رہی ہے، یہ جیل پولیس نہیں، پنجاب پولیس ہے، علیمہ خان
علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آج عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلاء اور فیملی آئی ہوئی تھی، مگر کسی کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی، ماسوائے ہماری ایک بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے۔ عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ اس توہین عدالت پر پارٹی فوری پٹیشن دائر کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز نے پاکستان، افغانستان سرحد کے راستے دراندازی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی، 54 خارجی جہنم واصل
سوشل میڈیا کی اہمیت
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا اس وقت حقیقی آزادی کی آواز بن چکا ہے۔ ہم سب اس جدوجہد کے سپاہی ہیں، بس خیال رکھیں، کہیں کل کو آپ پکڑے جائیں تو الزام ہم پر نہ ڈال دینا!
سیاسی منظر نامہ
علیمہ خان نے کہا جو ہو رہا ہے مریم نواز کروا رہی ہے۔ یہ پولیس جو ہمیں اور سہیل آفریدی کو روک رہی ہے، یہ جیل پولیس نہیں بلکہ پنجاب پولیس ہے۔ آئی جی کنٹرول کرتا ہے اور وزیر اعلیٰ کا حکم مانتا ہے۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ کریڈٹ لینا ہو تو خود آگے آئیں اور برے کاموں کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو آگے کر دیں۔
جو ہو رہا ہے مریم نواز کروا رہی ہے یہ پولیس جو ہمیں اور سہیل آفریدی کو روک رہی ہے یہ جیل پولیس نہیں پنجاب پولیس ہے آئی جی کنٹرول کرتا ہے وزیر اعلیٰ کا حکم مانتا ہے یہ نہیں ہو سکتا کہ کریڈٹ لینا ہو تو خود آگے اور برے کاموں کے لیے اسٹیبلشمنٹ کو آگے کر دیں ۔
علیمہ خان pic.twitter.com/8xcqXs3h6w
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 28, 2025







