بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشییٹو سیشن میں شہباز شریف کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے۔ ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی یٹو کے سیشن میں شہباز شریف نے اظہار خیال کیا، کانفرنس کے تحت اعلیٰ سطح گول میز مباحثے کا بھی انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ’کیا انسانیت صحیح سمت میں گامزن ہے‘ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ہر ضلع میں امراض دل کے علاج کا وعدہ پورا، سرکاری ہسپتالوں میں اینجیوپلاسٹی کا آغاز ہو گیا

پاکستان کی ترقی کے لیے اقدامات

اس موقع پر وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ملک میں ترقی کے لیے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صنعتی اصلاحات کی جارہی ہیں، پاکستان کی 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، کرپشن کے خاتمے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ بار بار قرضہ لینے سے معیشت کمزور پڑ جاتی ہے، سعودی ولی عہد کے ترقی کے وژن کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کرکے مکمل ڈیجیٹائزڈ کردیا گیا ہے، ڈیجیٹیلائزیشن سے کرپشن میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعلیٰ امین گنڈاپور کی نااہلی کی درخواست

پاکستان اور موسمیاتی تبدیلی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے، ہمیں سیلاب جیسی قدرتی آفات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات کے نتیجے میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے، بحالی کے عمل میں ہمیں زیادہ فنڈز کی ضرورت ہوتی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ انسانیت کو صحیح سمت لے جانے کے لیے مختلف شعبوں میں برابری کا تعاون ہونا چاہیے، ایک دوسرے کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون سے آگے بڑھا جاسکتا ہے۔

جدید ٹیکنالوجی کا حصول

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اے آئی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، آرٹی فیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے اے آئی سے استفادہ کر رہے ہیں، زرعی شعبے کی ترقی کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت کے لیے پاکستانی نوجوان چین سے تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...