سید خرم علی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل تعینات
نئی تعیناتی کا اعلامیہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے سید خرم علی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں کابینہ سیکریٹریٹ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کتنے مالیاتی مقدمات زیر التوا ہیں؟ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں
سید خرم علی کی پیشہ ورانہ پس منظر
نوٹیفکیشن کے مطابق، سید خرم علی جو کہ پولیس سروس آف پاکستان (BS-21) کے افسر ہیں، پہلے حکومتِ پنجاب کے تحت تعینات تھے۔ انہیں وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات ڈویژن کے تحت ڈی جی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی تعینات کیا گیا ہے۔
تبدیلی کا پس منظر
واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں کرپشن معاملات پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقار الدین سید کو تبدیل کیا گیا۔








