علی ترین نے چیئر مین پی سی بی کو خط لکھ کر پی ایس ایل کو مزید شفاف بنانے کے لیے تجاویز دے دیں

ملتان سلطانز کا پی سی بی کو خط

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کو خط لکھ دیا ہے جس میں علی خان ترین نے مضبوط اور مزید شفاف پی ایس ایل کے لیے اصلاحات کی تجاویز دی ہیں۔ تجاویز کا مقصد شفافیت اور بہتر گورننس کے ذریعے پی ایس ایل کو مضبوط بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا عمران خان کے دور میں بننے والی ہاﺅسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ

خط کی تفصیلات

خط میں علی خان ترین کی جانب سے لیگ کے لیے فرنچائز کی دیرینہ وابستگی کا اعادہ، ایڈہاک فیصلہ سازی اور محدود انتظامی تجربے کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کو اپنے دفاع کا پورا حق ہے،صدر رجب طیب اردوان کا ترک پارلیمنٹ میں خطاب

اصلاحات کی تجاویز

خط کے متن میں علی ترین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں فرنچائز کی نمائندگی ہونی چاہیے۔ پی ایس ایل کے اہم رول کے لیے منظم خدمات حاصل کرنا ضروری ہے۔ میرٹ کی بنیاد پر بھرتی اور پیشہ ورانہ معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہر رول کی وضاحت، امیدواروں کی جانچ اور انتخاب سے پہلے ان پٹ فراہم کرنے میں فرنچائزز کی شرکت ضروری ہونی چاہیے۔

بہتر ٹیم کی ضرورت

پی ایس ایل میں اعلیٰ علاقائی ٹیلنٹ کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے اور اسے صرف پی سی بی کے موجودہ یا سابق ملازمین پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔ آپریشنز، مارکیٹنگ، مداحوں کی سرگرمیوں، کھلاڑیوں کے معاملات، اور مالی امور کے لیے ایک اہل ایگزیکٹیو ٹیم قیادت کرے۔ طے شدہ تاریخوں پر ماہانہ میٹنگز ایجنڈے کے ساتھ پہلے سے مطلع کی جائیں، منٹس ریکارڈ کیے جائیں اور شیئر کیے جائیں۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...