آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس، حکومت پرنٹ میڈیا تعلقات اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو
اجلاس کا آغاز
لاہور (پ ر) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی پنجاب کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جمیل اطہر قاضی کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں ہوا۔ اس اجلاس میں حکومت اور پرنٹ میڈیا کے تعلقات، پنجاب حکومت کے ایڈورٹائزمنٹ بجٹ میں پرنٹ میڈیا کا حصہ، اخبارات کے بقایا جات اور ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
اجلاس میں موجود شخصیات
اجلاس میں پنجاب حکومت کی طرف سے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد شریک ہوئے، جبکہ اے پی این ایس کی طرف سے چیئرمین جمیل اطہر قاضی کے علاوہ متعدد اہم شخصیات بھی موجود تھیں، جن میں روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمان شامی، جوائنٹ سیکرٹری اے پی این ایس محسن بلال (اوصاف)، ایس ایم منیر جیلانی (پیغام)، سید سجاد بخاری (ابتک)، ہمایوں گلزار (سیادت)، عمران رضا (ڈان)، بلال محمود (نوائے وقت)، محمد فاروق (پاکستان)، فہد صفدر (سرزمین)، نوراللہ (جنگ)، امجد اقبال (جناح)، نوید چودھری (ڈیلی سٹی 42)، عمران اطہر (جرأت)، رحمان اطہر (دی بزنس)، اشرف سہیل (مشرق) اور علی سجاد (منٹ مرر) شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کارکنوں کو چن چن کر سزائیں دی جا رہی ہیں، کوئی تو ہے جو خوفزدہ ہے، علیمہ خان
ادائیگیوں کے طریقہ کار میں بہتری
اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی جی پی آر اور اے پی این ایس کے درمیان نہ صرف بقایا جات کی ادائیگی کا فارمولہ طے پا چکا ہے، بلکہ ادائیگیوں کے طریقہ کار کو آسان بنانے کے لئے بعض مثبت فیصلے کیے جا چکے ہیں جن پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں علاقائی اخبارات کو آئی پی ایل اور کلر ایس پی ایل کے اجراءکے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے، جس پر سیکرٹری انفارمیشن نے یقین دہانی کرائی کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں اور آئندہ میٹنگ سے پہلے اس پر عملدرآمد شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: عدالتی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر کل سمپوزیم کا انعقاد
سیکرٹری انفارمیشن کا خطاب
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری انفارمیشن پنجاب طاہر رضا ہمدانی نے کہا کہ حکومت اور پرنٹ میڈیا کے تعلقات مثالی ہیں، اور ہم انہیں مزید بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے تجویز دی کہ اخبارات کو جدید تقاضوں کے مطابق ہونے کے لئے اصلاحات کرنی چاہیے، اور ریڈرشپ میں اضافے کے لئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال کرنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے بارشوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں، وارننگ سسٹم مزید بہتر بنانے کا حکم
مجیب الرحمان شامی کا بیان
چیف ایڈیٹر روزنامہ پاکستان اور سینئر صحافی مجیب الرحمان شامی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکوے شکایتیں ہوتی رہتی ہیں، لیکن اگر انہیں مل بیٹھ کر حل کر لیا جائے تو تعلقات خوشگوار رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ اخبارات کے جائز مسائل کو سنجیدگی سے سنے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتخانہ ابو ظہبی کی خصوصی نشست: “پشاور سے بخارا تک افغان سلطنت کی خواتین سکالرز کی زندگیاں”
چیئرمین اے پی این ایس کا شکریہ
چیئرمین اے پی این ایس پنجاب کمیٹی جمیل اطہر قاضی نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا، ارکان کی رائے سنی، اور ان پر تجاویز فراہم کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکومت اور پرنٹ میڈیا کے تعلقات اس وقت جو دوستانہ ہیں، وہ پہلے کبھی نہیں تھے۔
اجلاس کے اختتام پر شکریہ
جمیل اطہر قاضی نے سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی اور ڈی جی پی آر فرید احمد کا اس خصوصی اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔








