ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ایک مرتبہ صدقہ دیں گوشت کا اور نظر بھی اتاریں۔ آپ بدنظری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے آپ کی کیفیت یہ بن گئی ہے۔ ڈپریشن سے بھی خود کو دور رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کا سابق ٹیسٹ کرکٹر وامپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ بار بار ایک ہی بات کو لے کر خود کو ڈپریشن کا شکار کرلیتے ہیں اور پھر شدید پریشانی میں صحت خراب ہوتی ہے۔ آج بہرحال صدقہ دیں اور یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: خیبر پختونخوا حکومت نے بلآخر ہنگامی صورتحال کیلئے ڈرون حاصل کرلیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی ایک پریشانی خانگی اور خاندانی معاملات میں۔ آپ ضرورت سے زیادہ اس میں دلچسپی لیتے ہیں اور پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ آپ خود آج ان معاملات سے دور رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کی حماد اظہر کے گھر آمد، ملازمین سے پوچھ گچھ
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صحت کا مسئلہ ہے۔ اپنا صدقہ دیں اور جو کام کررہے ہیں اس کو ابھی تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں ورنہ مسئلہ ہو جائے گا۔ آج کا دن کچھ نازک ہی نظر آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں گلوکارہ و اداکارہ عارفہ صدیقی کا گھر بھی سیلاب سے متاثر
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
من مرضی کا کام تو ہروقت نہیں ہوتا۔ آپ کو تھوڑا سا انتظار کرنا ہوگا، حالات کے مطابق ہی قدم اٹھانا ہوگا ورنہ آپ کے لئے بے حد مشکل ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پاکستان کے جوابی حملے کے امکان پر کھلبلی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
رکاوٹ ابھی جاری ہے اس لئے آپ کو آگے قدم اٹھانے میں مشکل محسوس ہو رہی ہے جو لوگ آپ کو تکلیف دے رہے ہیں خود ہی اپنی پریشانی میں آنے والے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی سفارتی ناکامیوں میں اضافہ، بڑے بڑوں کے استعفوں کی مانگ، اپوزیشن کی ’جارحانہ بیٹنگ جاری‘، بھارتی میڈیا بھی ”جاگنے“ لگا
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
ان دنوں مالی معاملات کے حوالے سے لاحق ایک بڑی پریشانی انشاءاللہ حل ہو گی۔ آپ کافی دنوں سے جن مقصد کی طرف جانے سے ناکام ہو رہے تھے اب اس میں کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف سزا لکھی گئی ہے اس کیس میں نہیں کسی اور کیس میں دیدیں گے: علیمہ خان
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ محسوس کر رہے ہیں۔ ان دنوں صرف اپنے کام سے کام رکھیں اور جوبھی سلسلہ خراب ہو گیا تھا اب اس پر توجہ دینا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دلکش لمحہ تھا، ہلکی ہلکی ہوا چل رہی تھی، کچھ دو تین اجنبی چہرے بھی اِدھر اُدھر ملنے ملانے میں مصروف پائے گئے، میں ذرا کھلے ڈھلے موڈ میں تھا۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ کافی دنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ انشاءاللہ اب تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ اب حالات بھی بدلنا شروع ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں کامیابی کے بعد ہمارے طیاروں کی مانگ بڑھ گئی، وزیر اعظم شہباز شریف
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جس بات کا بھی خوف دل میں ہے اس کو نکال دیں، اللہ ہے نا۔ کوئی بھی آپ کو نقصان نہیں دے سکتا۔ جب تک میرا اللہ نہ چاہے۔ پھر فکر کس بات کی، سب اچھا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز اور فوجیوں کو تعینات کرنے کا اعلان کردیا
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب اس طرف سے بھی امید پیدا ہو گئی ہے جہاں سے کبھی خیر کی خبر نہیں آئی تھی۔ حالات میں انشاءاللہ اب جلد بہتری کا سلسلہ شروع ہوگا۔ آپ توجہ رکھیں بس۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں سے خطرہ محسوس کررہے ہیں، ان لوگوں نے آپ کا کچھ نہیں بگاڑنا۔ آپ کی توجہ ان دنوں صرف اپنے روزگار کی طرف ہو تو بہت بہتر ہے اور ضروری بھی۔








