وزیراعظم آزاد کشمیر نے رخصتی سے قبل، 15043 اساتذہ کو 82 کروڑ کا فائدہ پہنچا دیا
وزیر اعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم آزاد کشمیر انوار الحق نے آزاد کشمیر کے 15 ہزار 43 اساتذہ کا 16 برس سے جاری مطالبہ منظور کرتے ہوئے، ان کا سکیل 11 سے 14 کردیا۔ اسکیل اپ گریڈیشن سے قومی خزانے پر 82 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی قیادت کا بیانیہ امن کا نہیں بلکہ دشمنی کو ترجیح دینے والا ہے: پاکستان
اساتذہ کی جدوجہد کا نتیجہ
صدر ٹیچرز آرگنائزیشن آزاد کشمیر تاصف شاہین کے مطابق اساتذہ آزاد کشمیر کا 16 سالہ دیرینہ مطالبہ سکیل اپ گریڈیشن کا پورا ہوا۔ ہم نے چار سالہ جدوجہد کے بعد اساتذہ آزاد کشمیر کو اُن کا حق دلوایا۔
نوٹیفکیشن اور شکرگزاری
ایلمنٹری اساتذہ آزاد کشمیر کو بی 11 سے بی 14 میں اپگریڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپگریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر وزیراعظم انوار الحق، وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی اور دیگر کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا۔








