سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کم قیمت میں خریدنے سے متعلق تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا
سولرنیٹ میٹرنگ کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی کی کم قیمت میں خریداری سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیلئے اکیلا ہی کافی ہوں: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی
اجلاس کی تفصیلات
ذرائع پاورڈویژن کے مطابق نیٹ میٹرنگ سولر صارفین کے بجلی کے نرخوں پر ایک اجلاس ہوا تھا، تاہم اس اجلاس میں ان صارفین سے بجلی کم نرخوں میں خریدنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں عید کے روز افسوسناک واقعہ، دیرینہ رنجش نے 3 افراد کی جان لے لی
موجودہ نرخ
پاورڈیشن کے ذرائع کا بتانا ہے کہ اس وقت سولرنیٹ میٹرنگ صارفین سے بجلی 22 روپے فی یونٹ کے حساب سے لی جاتی ہے۔
ای سی سی کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق جون 2025 میں ای سی سی نے سولرنیٹ میٹرنگ صارفین کے بجلی کے نرخ 10 روپے فی یونٹ مقرر کیے تھے، تاہم اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کے بعد وزیراعظم نے یہ فیصلہ روک دیا تھا۔








