بابراعظم نے ٹی20 میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا
بابر اعظم کا نیا ریکارڈ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف ایک وکٹ کے فرق سے وقار یونس کا ریکارڈ برابر نہ کرسکے
بابر اعظم کی کارکردگی
جنوبی افریقہ کے خلاف بابر اعظم صرف 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، انہیں کوربن بوش نے صفر پر پویلین لوٹایا۔ اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتنے انتظامات کے باوجود پی ٹی آئی والے ڈی چوک کیسے پہنچے؟ مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھادیا
پاکستانی بیٹروں کی فہرست
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں شاہد آفریدی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی
اس فہرست میں عمر اکمل 10 بار صفر پر آؤٹ ہو کر پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ صائم ایوب 9 بار صفر پر آؤٹ ہو کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
شاہد آفریدی اس فہرست میں چوتھے، کامران اکمل 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر پانچویں اور محمد حفیظ بھی 7 بار صفر پر آؤٹ ہو کر اس فہرست میں چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔
میچ کا نتیجہ
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔








