عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج
درخواست خارج ہونے کی تفصیلات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات یکجا کرنے کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک افغان تعلقات کیسے بہتر ہو سکتے ہیں؟ ویڈیو تجزیہ
سماعت کا پس منظر
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے خلاف درج تمام مقدمات کو یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں عمران خان کی جانب سے کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی وفد کے ہمراہ اسد قیصر سے اہم ملاقات
عدالت کی کارروائی
دوران سماعت عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل سے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف کتنے مقدمات درج ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ درخواست گزار پر 107 مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلفی لیتے ہوئے 130 فٹ اونچی چٹان سے گرنے والا سیاح معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا
عدالت کے فیصلے کی بنیاد
چیف جسٹس عالیہ نیلم کے روبرو ہونے والی سماعت میں عمران خان کی جانب سے آج بھی کوئی وکیل پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے درخواست عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔
درخواست کا مقصد
واضح رہے کہ 2023 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے یہ درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام شہروں میں مقدمات درج ہیں انہیں یکجا کیا جائے۔








