ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں 3500 روپے کا اضافہ
سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایک دن میں تاریخی کمی کے بعد عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا سنبھل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: گنڈاپور بتائیں وہ کس کے این او سی پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ بنے؟ حافظ حمداللہ
قیمتوں میں تبدیلی
آل پاکستان صرافہ جیولرز اینڈ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3500 روپے بڑھ کر 419862 روپے ہو گئے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کے اضافے سے 359963 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک شرما اوقات سے باہر ہو گیا، پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف گھٹیا بیان دے دیا
چاندی کی قیمت میں اضافہ
جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 110 روپے کے اضافے سے 5034 روپے ہوگئی۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 35 ڈالر بڑھ کر فی اونس سونا 3975 ڈالر کا ہوگیا۔
ماضی کا تناظر
خیال رہے کہ گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 14 ہزار روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی۔








