وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات، ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، پارلیمان میں قانون سازی سے متعلق امور
ن لیگ کی حمایت کی یقین دہانی
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ ن لیگ نے قبل ازوقت انتخابات کی شرط پر وزیراعظم انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد میں حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زندگی کا مختصر دورانیہ، لیکن خوشیوں سے بھرا ہونا چاہئے
نئے وزیراعظم کی تعیناتی
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا وزیراعظم آئینی عہدوں پر زیرالتواء تعیناتیاں کرا کے انتخابات کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ہر قدم بچوں کی تعلیم، تحفظ اور فلاح کی سمت اٹھ رہا ہے:رانا سکندر حیات
وزیروں کے مستعفی ہونے کا امکان
ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد ن لیگ کے وزراء مستعفی ہو جائیں گے اور مسلم لیگ ن عدم اعتماد میں ووٹ ڈالنے کے بعد اپوزیشن بینچز پر بیٹھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ممالک کی شرکت
عدم اعتماد کی ممکنہ کارروائی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم چوہدری انوارالحق مستعفی نہ ہوئے تو کسی بھی وقت تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی۔
اراکین کی تعداد کی ضرورت
واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کے لیے 27 اراکین کی سادہ اکثریت درکار ہے جبکہ مسلم لیگ ن کی حمایت کے بعد پیپلزپارٹی نے 36 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا ہے。








