پنجاب میں معدنیات و کان کنی کیلئے نیا قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ
حکومت پنجاب کا نیا معدنیات و کان کنی کا قانونی نظام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری کی مردوں کو خوش کرنے والی گانوں پر تنقید
پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کی رہائشگاہ کو نشانہ بنایا جانا امن کوششوں کیلیے سنگین خطرہ ہے :وزیر اعظم شہباز شریف
لائسنسنگ اتھارٹی کا قیام
بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجراء اور لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم
کان کنی و معدنیات فورس کی تفصیلات
بل کے متن کے مطابق کان کنی و معدنیات فورس کا سینیئر افسر ڈی جی ہوگا، ڈی جی اور سینیئر افسران کے علاوہ فورس کو یونیفارم پہننا لازم ہوگا، فورس کے پاس گرفتاری کرنے کا اختیار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: پاکستان کے درجنوں ماہرین نے چین میں زرعی تربیت مکمل کرلی، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
خاص عدالتیں اور پولیس اسٹیشنز
اس کے علاوہ کان کنی و معدنیات کے پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات کے لیے اسپیشل کورٹس تشکیل دیے جائیں گے اور اسپیشل کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چیلنج ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 217 روپے تک کا اضافہ
ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن
بل کے تحت ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن تشکیل پائے گا، ایکسپلوریشن پروموشن ڈویژن جیولوجیکل ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایام حج کی آمد سے قبل غلاف کعبہ کو زمین سے 3 میٹر اونچا کردیاگیا
بڈنگ اور جرمانوں کی شقیں
بل میں بڈنگ کے طریقہ کار اور جرمانوں کی شقیں بھی موجود ہیں۔ بل کی منظوری کے بعد متعدد مسودہ قانون ختم کر دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے، وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
سرمایہ کاری کا مقصد
دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل کا مقصد سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور قانونی یقین فراہم کرنا ہے جبکہ قومی و بین الاقوامی معیارات کے مطابق مؤثر قانونی نظام بنانا ہے۔ بل کا مقصد پنجاب میں معدنی وسائل کے ضابطے، ترقی و انتظام کے لیے جامع و جدید قانونی فریم ورک فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ کو خالی اور شام کو تقسیم کرنے تک جنگ نہیں رکے گی، اسرائیلی وزیر خزانہ کا اعلان
اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی
کان کنی کا شعبہ اقتصادی ترقی، روزگار اور صنعتی ترقی میں کلیدی معاون ہے۔ ابھرتے مسائل سے نمٹنے، شفافیت اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے تازہ قانونی نظام کی ضرورت ہے، بل کا مقصد سائنسی اور ماحولیاتی طور پر ذمہ دار کان کنی کے طریقوں کو فروغ دینا ہے۔
ریگولیٹری نگرانی اور کردار
بل کا مقصد ریگولیٹری نگرانی کو بڑھانا، گرانٹ، تجدید، معطلی اور ٹائٹل کی منسوخی کے لیے واضح طریقہ کار قائم کرنا جبکہ مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے کردار اور اختیار کو مضبوط بنانا ہے۔ بل کا مقصد سرمایہ کاروں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے لائسنسنگ نظام کو ہموار کرنا ہے۔








