پی آئی اے کے زیر اہتمام لندن میں شاندار میٹ اینڈ گریٹ، اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور شرکت، نادیہ گل اور نوشیروان عادل کو زبردست خراجِ تحسین

لندن میں پی آئی اے کا شاندار میٹ اینڈ گریٹ

لندن (نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی انتظامیہ نے لندن میں مقیم اورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ایک شاندار میٹ اینڈ گریٹ تقریب اور نواب ریسٹورنٹ میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس تقریب میں بڑی تعداد میں کاروباری شخصیات، سماجی رہنما، این جی اوز کے نمائندگان اور میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے کارکنان کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی : بیرسٹر سیف

تقریب کا مقصد

تقریب کا مقصد پی آئی اے کی برطانیہ میں بحالی، کمیونٹی کے ساتھ روابط کے فروغ اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلۂ خیال تھا۔ پی آئی اے کے سینئر افسران، ممبر بورڈ اور ڈائریکٹر نوشیروان عادل مہمانِ خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر ہوگیا

نوشیروان عادل کا خطاب

نوشیروان عادل نے کمیونٹی کے بے شمار سوالات کے خندہ پیشانی سے جوابات دیئے۔ ان کی تجربہ کارانہ گفتگو، اعتماد اور عوامی انداز نے حاضرین کے دل جیت لیے۔ انھوں نے کہا کہ "آج کا دن پی آئی اے اور پاکستان دونوں کے لیے خوشیوں کا دن ہے۔ مانچسٹر سے ہماری پروازوں کا کامیاب آغاز ہوچکا ہے، جلد ہی برمنگھم اور لندن سے بھی پروازیں شروع ہوں گی۔ پی آئی اے اپنے مسافروں کو بہترین سہولیات اور معیاری خدمات فراہم کرے گی۔ ہماری کوشش ہوگی کہ ٹکٹ کے نرخ ممکنہ حد تک کم رکھے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہوسکیں۔"

یہ بھی پڑھیں: جن گواہوں کی بنیاد پر ہمیں سزا سنائی گئی، گزشتہ سال انہی گواہوں کو سرگودھا کی عدالت نے مسترد کر دیا تھا۔ عمر ایوب

نادیہ گل کی خدمات کی تعریف

تقریب میں کنٹری منیجر نادیہ گل کی خدمات کو غیر معمولی انداز میں سراہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ "پی آئی اے صرف ایک ایئرلائن نہیں بلکہ ایک خاندانی برانڈ ہے جسے پاکستانی عوام نے اپنے خلوص اور محبت سے بنایا۔ ہمیں یقین ہے کہ اورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے پی آئی اے ایک بار پھر دنیا کے آسمانوں پر اپنے پرچم کو بلند کرے گی۔"

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر کی 3 شخصیات سے اہم ملاقاتیں

کمیونٹی اور میڈیا کی پذیرائی

سینئر صحافی وقار ملک نے نادیہ گل کی انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "نادیہ گل نے پی آئی اے کی بحالی میں دن رات ایک کیا، ان کی لگن اور جذبۂ حب الوطنی قابلِ فخر ہے۔ آج برطانیہ میں پی آئی اے کی واپسی ان کی محنت اور قیادت کا نتیجہ ہے۔"

انھوں نے حکومتِ پاکستان، ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل، اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (OPF) کے ایم ڈی افضال بھٹی کے کردار کو بھی سراہا جنھوں نے برطانوی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہ کر پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کو ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کے بعد جلاکر ہلاک کردیا

سوالات اور جوابات

تقریب کے دوران کمیونٹی کے مختلف نمائندوں نے ٹکٹ کے نرخ، معذور افراد کی سہولیات، اور مستقبل کی پروازوں سے متعلق سوالات کیے، جن کے اطمینان بخش جوابات دیے گئے۔ نوشیروان عادل نے واضح کیا کہ "معذور مسافروں کے لیے خصوصی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ کسی کو سفر میں دشواری نہ ہو۔"

تقریب کا اختتام

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع لذیذ پاکستانی کھانوں سے کی گئی جبکہ پی آئی اے کی جانب سے یادگاری سووینیئرز بھی پیش کیے گئے۔ شرکاء نے تقریب کو ایک تاریخی لمحہ قرار دیا اور پی آئی اے کی بحالی پر دلی خوشی کا اظہار کیا۔

شرکاء نے کہا کہ برطانیہ کے دیگر شہروں - بشمول برمنگھم اور لندن سے بھی جلد پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کے منتظر ہیں۔ یہ تقریب ایک بار پھر اس قومی ایئرلائن کی ساکھ، کمیونٹی تعلق اور مستقبل کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ نادیہ گل اور نوشیروان عادل کی قیادت میں پی آئی اے کا نیا سفر پاکستانیوں کے لیے امید، عزم اور کامیابی کی علامت بن کر سامنے آیا ہے۔

Categories: برطانیہ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...