میانوالی کی خصوصی عدالت نے سینئر صحافی کے جواں سال کزن کے قاتل کو سزائے موت سنا دی
کیس کی تفصیلات
میانوالی(نمائندہ خصوصی) علاقہ ڈھوک غزن ، تھانہ چکڑالہ ضلع میانوالی کی معروف شخصیت ملک لعل گل کے جواں سال بیٹے اور سینئرصحافی عبدالستاراعوان کے کزن ساجد محمود کے قاتل کلیم اللہ کو میانوالی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
مقتول کی موت کا واقعہ
واضح رہے کہ 3 سال قبل علاقہ کے نوجوان عالم دین ساجد محمود کو معمولی تلخ کلامی پر کلیم اللہ نامی شخص نے دن دیہاڑے لوگوں کے سامنے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ تھانہ چکڑالہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قاتل کو گرفتار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب کی ٹیم کل کھلی کچہر ی لگا ئے گی، سر کا ری اداروں کیخلا ف شکا یات کا مو قع پر ازالہ کیا جائیگا
عدالتی فیصلے کی تفصیلات
بعدازاں یہ مقدمہ میانوالی کی خصوصی عدالت میں چلا اور معزز عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج وقار منصور بریار نے تفصیلی سماعت کے بعد مجرم کلیم اللہ کو موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
یہ بھی پڑھیں: برازیل، فٹبال میچ کے دوران تماشائیوں میں تصادم، ایک شخص کو زندہ جلا دیا گیا
مقتول پارٹی کی پیروی
مقتول پارٹی کی طرف سے اس کیس کی پیروی ممتاز قانون دانوں ملک نثار عباس جوڑا اور ملک جنید خلیل اعوان نے کی۔
عدالتی فیصلے پر ردعمل
اس فیصلے پر مقتول مولانا ساجد محمود کے بھائیوں ملک آصف اعوان، ملک پرویزاعوان اور اہل علاقہ نے عدالت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ہمیں انصاف فراہم کردیا ہے، جس پر ہم تہہ دل سے معزز عدالت کے شکرگزار ہیں، ہم وطن عزیز میں عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کی بالادستی کے لیے دعاگو ہیں۔








