محکمہ داخلہ نے پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کرلی

پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف بڑی کارروائی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں ناجائز اسلحہ کے خلاف محکمہ داخلہ پنجاب کا بڑا اقدام، صوبے بھر سے غیر قانونی اسلحہ کی نشاندہی، ضبطگی اور تادیبی ایکشن بارے رپورٹ طلب کر لی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آدمی زندہ مرغی نگل گیا، ہوا اور خوراک کی نالیاں بند ہونے سے موت ہوگئی

مراسلہ جاری

محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز، سی سی پی او لاہور، ڈی پی اوز اور سی پی اوز کو مراسلہ جاری کر دیا، جس میں 3 دن میں ضبط شدہ اسلحہ بارے جامع رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں شوہر نے بڑے بیٹے کے ساتھ مل کر اپنی بیوی اور چھوٹے بیٹے پر تیزاب پھینک دیا۔

تفصیلات کی طلب

رپورٹ میں اسلحہ کی نوعیت، ماڈل، سیریل نمبر، ایف آئی آر نمبر، ملزمان اور موجودہ کسٹڈی کی تفصیلات شامل ہوں گی۔ تمام ڈیٹا محکمہ داخلہ پنجاب اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو بھجوایا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا ہے محکمہ داخلہ غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلئے موثر اور ڈیٹا بیسڈ حکمت عملی پر کام کر رہا ہے۔ غیر قانونی اسلحہ جرائم کے فروغ کا ذریعہ اور عوامی تحفظ کیلئے خطرہ بن سکتا ہے۔

اسلحہ لائسنسز کی سکروٹنی

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں انفرادی و ادارہ جاتی اسلحہ لائسنسز اور ڈیلرشپ کی مکمل سکروٹنی کی۔ اسلحہ لائسنس کے حوالے سے تمام مراحل کو نادرا کی مدد سے کمپیوٹرائزڈ کیا جاچکا ہے۔ ناجائز اور غیر قانونی اسلحے کی روک تھام کیلئے قوانین کو مزید سخت بنایا گیا ہے۔ حکومت پنجاب ناجائز اسلحہ کے حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...