متنازعہ ٹویٹ کیس، ایمان مزاری کے شوہر ہادی چٹھہ عدالت کے باہر سے گرفتار
گرفتاری کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن عدالت کے باہر سے متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو گرفتار کرلیا گیا۔
عدالت کی کارروائی
ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔ فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل پیش کرنے کا حکم دیا۔
گرفتاری کے احکامات
عدالت نے ہادی علی چٹھہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، جس کے بعد عدالت سے نکلتے ہی انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کے خلاف فرد جرم عائد کی گئی تھی، دونوں ملزمان کورٹ میں موجود نہیں تھے۔
کیس کی سماعت کی تاریخ
بعد ازاں عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
My husband @AdvHadiali has been arrested because Judge Majoka is insistent on committing misconduct. Hadi appeared in court today and despite his appearance the tout judge ordered his arrest. pic.twitter.com/oon3pF20RR
— Imaan Zainab Mazari-Hazir (@ImaanZHazir) October 29, 2025








