پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے چودھری یاسین کا نام فائنل کر لیا
چیئرمین پیپلز پارٹی کا فیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے چودھری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی افواہوں پر مولانا فضل الرحمان نے واضح اعلان کر دیا
وزارت عظمیٰ کی نامزدگیاں
پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان آج رات تک کیا جائے گا، وزارت عظمیٰ کی فہرست میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان کا نام شامل تھا۔
تحریک عدم اعتماد
انوار الحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل آزاد کشمیر اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جائیگی۔








