مشہور ڈائیلاگ ہے ’’ایک سالہ مچھر نے پوری حکومت کو ہلا دیا‘‘بالکل یہی حال سندھ حکومت کا ہے،حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا بیان

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے ایک بھارتی اداکار کے مشہور ڈائیلاگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے: ’’ایک سالہ مچھر نے پوری حکومت کو ہلا دیا‘‘۔ بالکل یہی حال سندھ حکومت کا ہے۔ اب تو یہ حال ہے کہ سرکاری اسپتال بھی ٹھیکے پر چل رہے ہیں، کہ اتنا منافع دو، اتنا ماہانہ دو۔ اسپتال تمہارا یہ حکومت نہیں، بلکہ بزنس مافیا کا سسٹم ہے۔ بیماریاں آتی ہیں مگر ان کے کنٹرول کے لیے کوئی ادارے نہیں۔ ڈینگی اور ملیریا کنٹرول کے لیے کروڑوں روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا، افسوس کہ وہ فنڈ کہاں گئے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا بنوں کا دورہ، 12 شہدا کے جنازے میں شرکت، افغانستان پر واضح کردیا کہ خارجیوں اور پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرلیں، شہباز شریف

عدلیہ کی حالت

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کے بعد آئین و قانون کی بالادستی ختم کر دی گئی ہے۔ عدالتوں کو غلام بنا دیا گیا ہے اور عمران خان کے مقدمات نہیں لگائے جا رہے۔ ذاتی معالجین، اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ عمران خان، بشریٰ بی بی، شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ، صنم جاوید، فلک جاوید سمیت تمام رہنماؤں کے ساتھ جیلوں میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے، جس سے پوری قوم میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی مبینہ گرفتاری کی افواہیں

ڈینگی کی صورتحال

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں ڈینگی کے متاثرین اسپتالوں کے باہر پڑے ہوئے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ عوام لاوارث ہیں، سندھ کے عوام کا آخر قصور کیا ہے؟ کراچی اور حیدرآباد دونوں میں ڈینگی کی صورتحال خوفناک ہے۔ اس کی ذمہ دار سندھ کی حکومت اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ہے۔ اگر فوری طور پر اسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات بہتر نہ کی گئیں، تو ہم احتجاج کریں گے اور حیدرآباد کے عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکلیں گے۔

سیاسی مسائل

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہماری اکثریت ہے، ہم نے اپوزیشن لیڈر کے لیے محمود خان اچکزئی کا نام تحریری طور پر جمع کروا دیا ہے، لیکن پھر بھی انہیں نامزد نہیں کیا جا رہا۔ اپوزیشن لیڈر ہمارا حق ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف ایک اصول پسند سیاسی جماعت ہے، جو جمہوری اور سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...