مئی تنازعے کے تقریباً ساڑھے 5 مہینے بعد رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ منظر عام پر آگئیں۔
شیوانگی سنگھ کا منظر عام پر آنا
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے درمیان رواں برس مئی میں ہونے والے تنازعے کے بعد سے غائب رافیل پائلٹ شیوانگی سنگھ منظر عام پر آگئیں۔ انہیں ریاست ہریانہ میں امبالہ ایئر فیلڈ پر بھارتی صدر دروپدی مرمو کے ساتھ دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان احتجاج کو سنگجانی منتقل کرنے پر راضی ہوئے تھے یا نہیں؟ شیر افضل مروت کا تہلکہ خیز انکشاف
بھارتی صدر کا امبالہ ایئر فیلڈ کا دورہ
بھارتی صدر نے امبالہ ایئر فیلڈ کا دورہ کیا اور رافیل طیارے میں اڑان بھری۔ وہ بھارت کی پہلی صدر ہیں جو دو لڑاکا طیاروں کی پرواز کا لطف لے چکی ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے 2023 میں سخوئی ایس یو 30 کی بھی سواری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملہ قابل مذمت ہے: چینی وزارتِ خارجہ
تصاویر کا اشتراک
دروپدی مرمو کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے اس دورے کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔ انہی میں سے ایک تصویر میں ان کے ساتھ شیوانگی سنگھ کھڑی نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: ہمبستری کے دوران بیوی نے دانتوں سے شوہر کی زبان کاٹ دی، فیصل آباد کا افسوسناک اور رومینٹک واقعہ
مئی تنازعہ کے اثرات
واضح رہے کہ مئی تنازعے میں پاکستان نے بھارت کے تین رافیل سمیت سات طیارے گرائے تھے۔ شیوانگی سنگھ بھارت کی پہلی خاتون رافیل پائلٹ ہیں۔ وہ اس تنازعے کے بعد سے مسلسل منظر عام سے غائب تھیں اور ان کے بارے میں طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔
قیاس آرائیاں اور سوالات
کچھ لوگ دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ رافیل کے ساتھ ہی ماری گئی ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان نے گرفتار کرلیا ہے تاہم پاکستان نے ان کی موجودگی کی کبھی تصدیق نہیں کی۔ بھارت کی طرف سے بھی ان کے معاملے پر مکمل خاموشی تھی۔ سوشل میڈیا پر بار بار آوازیں اٹھائی جا رہی تھیں کہ شیوانگی سنگھ کی کوئی تصویر یا ویڈیو جاری کی جائے لیکن بھارتی حکومت نے ایسا کچھ نہیں کیا۔ اب ساڑھے پانچ مہینے بعد ان کی تصویر جاری کرنے سے بہت سے سوالات جنم لے رہے ہیں کہ وہ اس عرصے کے دوران کہاں غائب رہیں؟








