اسد قیصر کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر کی اہم ملاقات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد قیصر کی سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں اسد قیصر نے مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور اعتماد میں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے حملے کا جواب دے دیا، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی

افغانستان-پاکستان استنبول مذاکرات کی ناکامی

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان استنبول مذاکرات کی ناکامی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان تمام مسائل، بالخصوص سلامتی کے امور، پر امن مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانے چاہئیں۔ جنگ و جدل کے ذریعے نہ تو پاکستان اور نہ ہی افغانستان کے مسئلے حل ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم روکھی سوکھی کھاکر گزارہ کر لیں گے لیکن خوددار قوم کی حیثیت سے اپنی آزادی اور سلامتی کے تحفظ کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

امن جرگہ کا قیام

محمود خان اچکزئی نے خیبرپختونخوا میں امن جرگہ کے قیام کی حمایت کی اور کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اس میں بھرپور شرکت کرے گی۔ نومبر میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر انتظام پورے ملک میں عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، جس کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: پھر سوچ لیں! نوٹس جاری کیا تو عمران خان کو پیش کرنا پڑے گا، جسٹس امین الدین

عمران خان کی قید تنہائی کی مذمت

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھے جانے کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ عمران خان کو آئین پاکستان کے تحت حقوق فوری طور پر بحال کیے جائیں اور انہیں تنہائی سے نکالا جائے۔

آئینی حکمرانی کا مطالبہ

دونوں رہنماؤں نے ایک بار پھر زور دیا کہ ملک میں مکمل آئینی حکمرانی نافذ کی جائے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے سیاسی عمل میں برابر کا حصہ دار بنایا جائے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...