یکم نومبر سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
متوقع قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے اضافے کا امکان ہے، جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورت حال کے باعث سیالکوٹ ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن کل رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا
اوگرا کی تیاری
ہم نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے اوگرا نے قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کر لی ہے جو 31 اکتوبر کو وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جائے گی۔ وزارتِ خزانہ حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
متوقع اضافہ کی تفصیلات
ابتدائی تخمینوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور کر لیا گیا تو یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل نئی قیمتوں پر دستیاب ہوں گے۔








