علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا
علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججوں کے ضابطۂ اخلاق میں کثرتِ رائے سے ترامیم کی منظوری
عدالتی احکامات
ہم نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے حکم پر علیمہ خان کا پاسپورٹ بلاک کیا گیا اور نادرا حکام نے پاسپورٹ بلاک کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ای چالان کا نظام بے قابو، شہری کو ایک ہی روز میں 50 ہزار کے چالان مل گئے
احتجاج کیس کی تفصیلات
واضح رہے کہ عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں عدم پیشی پر علیمہ خان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق انٹرنیشنل امپائر ظفر اقبال پاشا صدیقی انتقال کر گئے
گواہان کی طلبی
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں 30 اکتوبر کو گواہان کے بیان ریکارڈ کیے جائیں گے۔ جس کے لیے 5 گواہان کو عدالت میں طلب کر رکھا ہے۔
گرفتاری کا حکم
عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو بھی کل گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ان کے 6 مرتبہ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔








