خیبر پختونخوا کابینہ میں وزارتوں کے لئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمیٰ بخاری کا الزام
عظمیٰ بخاری کا الزام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس امین الدین خان کو آئینی عدالت کا چیف جسٹس بنائے جانے کا امکان
وزارتوں کی بولیاں
عظمیٰ بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد، نیول چیف کا خطاب
نواز شریف کا حوالہ
بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سے کاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام Merit اور Transparency کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ ایران کے ایٹمی مواد پر قبضہ کرنے کے لئے اسپیشل فورسز بھیجنے پر غور کر رہا ہے، امریکی ویب سائٹ کا دعویٰ
پی ٹی آئی کا ردعمل
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرکے خیبر پختونخوا حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔
کمیشن پر منصوبے
بیرسٹر سیف نے الزام لگایا کہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں، مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم معاونت کے لیے تیار ہیں۔








