موجودہ حالات امن و سکون اور سلامتی کا تقاضا کرتے ہیں: اتحادبین المسلمین کمیٹی کے اجلاس سے مفتی منیب الرحمان، ڈاکٹر راغب نعیمی اور دیگر علماء کا خطاب
اجلاس کی تفصیلات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا غیر معمولی اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
امن و امان کی ضرورت
اجلاس میں تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے سربراہ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ موجودہ حالات امن وسکون اور سلامتی کا تقاضا کرتے ہیں۔ لاؤڈ سپیکر اور خطبے پر پابندی نہیں لیکن قانون شکنی پر معین طریقے سے کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری قتل سازش کیس: شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
شرپسندوں کے خلاف سخت موقف
اجلاس میں ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ شرپسندوں کو کسی صورت ریلیف نہیں ملنا چاہیے۔ روڈ بلاک اور املاک کو نقصان پر سخت ردعمل ضروری ہے، ہارڈ سٹیٹ کا تاثر دیئے بغیر معاملات نہیں چل سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: جنات کا دعوت نامہ: ایک حاملہ کا خوفناک سفر
پاکستان کی حفاظت کی ذمہ داری
اجلاس میں صاحبزادہ اسد عبید نے کہا کہ پاکستان ہم نے بنایا حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، انتشار پسند آلہٗ کار بنے ہیں۔ ڈاکٹر محمد حسین اکبر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ظالموں کے شر سے محفوظ رکھے۔
فکری یکجہتی کی اہمیت
اجلاس میں ضیاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ مکار دشمن فکری یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، دامے، درمے سخنے حکومت کے ساتھ ہیں۔ سی سی ڈی مجرموں سے جس طرح نمٹ رہی ہے مائیں بہنیں اور بیٹیاں دعائیں دیتی ہیں۔ صفائی کے لئے ستھرا پنجاب اور ٹرانسپورٹ کے لئے گرین بس بہترین پراجیکٹ ہیں۔








