قاضی فائز عیسیٰ اور مصدق ملک میں تلخ کلامی ہوئی ہے، صحافی ثاقب بشیر کا دعویٰ

سیاسی تنازع: سابق چیف جسٹس اور وفاقی وزیر کے درمیان تلخ کلامی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی ثاقب بشیر کا کہنا ہے کہ ایک خاتون عہدیدار کی تعیناتی کے معاملے پر سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک میں شدید تلخ کلامی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ہونیوالے چار سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گزفتار

وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن کی معزولی

یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافی مطیع اللہ جان نے بتایا کہ وائلڈ لائف بورڈ کی چیئرپرسن رعنا سعید کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، وہ مونال والے کیس میں بہت زیادہ ایکٹو تھیں اور انہوں نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی طرف سے سپریم کورٹ کی معاونت کی۔ اس کے بعد مونال ریسٹورنٹ گرایا گیا۔ اس کے رد عمل میں ان کے خلاف جھوٹی ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ پھر انہیں عہدے سے بھی ہٹایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہسپتالوں سے اجازت لیے بغیر غائب ہونے والے ڈاکٹرز کی تنخواہیں بند کرنے کی ہدایت

سابق چیف جسٹس کا وفاقی وزیر کے ساتھ مکالمہ

ثاقب بشیر کے مطابق اسی حوالے سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا حال ہی میں سپین کے سفارتخانے میں وفاقی وزیر مصدق ملک سے آمنا سامنا ہوا۔ رعنا سعید کو مصدق ملک کے وزارت سنبھالنے سے پہلے ہی عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اگر انہیں پہلے ہٹایا گیا تھا تو آپ واپس لے آئیں، جس پر مصدق ملک نے کہا کہ دیکھتے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ نے پوچھا کہ وزارت آپ ہی چلا رہے ہیں یا کوئی اور؟ اس پر تنازعہ پیدا ہوا۔ قاضی فائز عیسیٰ نے اس طرح بات کی جیسے وہ اب بھی چیف جسٹس ہیں اور اس بات پر مصدق ملک نے ان کی اچھی طرح تسلی کروائی۔

قاضی فائز عیسیٰ کے انداز گفتگو پر تبصرہ

وی لاگ میں صحافی حسنات ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کا گفتگو کرنے کا انداز ایسا ہے کہ اس سے لوگ ناراض ہو جاتے ہیں۔ جب وہ چیف جسٹس تھے تب بھی ان سے لوگ ناراض ہوتے تھے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...