پیپلز پارٹی نے امیدوار کا اعلان نہیں کیا، صدر آصف زرداری کا خصوصی ایلچی نئے وزیر اعظم کے نام کا سیل بند خط لے کر مظفرآباد جائے گا۔
پیپلز پارٹی کا موقف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 5 اکتوبر احتجاج کیس: علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
نئے وزیر اعظم کا انتخاب
’’جنگ‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا خصوصی ایلچی نئے وزیر اعظم کے نام کا سیل بند خط لے کر مظفر آباد جائے گا۔ تحریکِ عدم اعتماد جمع کرانے سے قبل نئے قائد ایوان کا نام درج کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں امریکی حملے میں اہم شخصیت ہلاک
تحریکِ عدم اعتماد کی تفصیلات
موجودہ وزیرِ اعظم انوار الحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں بھی نئے قائدِ ایوان کے نام کی جگہ خالی ہے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد میں نئے قائدِ ایوان کا نام لکھنا لازم ہے۔
پارٹی کی مشاورت
سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل راٹھور کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام کے حوالے سے کوئی حتمی منظوری یا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ناموں پر پارٹی کی مشاورت ہوتی رہی ہے، چیئرمین پیپلز Party بلاول بھٹو زرداری وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے نام کا خود اعلان کریں گے۔








