ایسے معاشرے کو تخلیق کرنا چاہتے ہیں جس میں لوگ ایک دوسرے کے دکھ تقسیم کریں، دوسروں کے درد اپنے سینے میں محسوس کریں، سختیاں مل کر جھیلیں

مصنف: رانا امیر احمد خاں

قسط: 202

بچے کی اہمیت جتانے کے لیے موہن سنگھ یہاں تک کہتے ہیں کہ بچے سے محبت اور اس کی نفسیات کو جانے بغیر کوئی شاعر حقیقی معنوں میں شاعر نہیں بن سکتا۔ پروفیسر موہن سنگھ انسانی دکھوں اور خوشیوں کو اپنی شاعری کا موضوع بناتے ہیں۔

ایک خوبصورت اور جوان اندھی لڑکی کو دیکھ کر شاعر کا دل خون کے آنسو روتا ہے اور وہ اپنے رب سے التجا کرتا ہے کہ شاعر کی آنکھیں چھین لی جائیں اور انہیں اندھی لڑکی کی بے نور آنکھوں سے بدل دیا جائے۔

شاعر کی جدوجہد

ایسی بستی میں جہاں مذہب کے نام پر خون خرابہ کیا جاتا ہو، جہاں انسانوں سے حیوانوں جیسا سلوک کیا جاتا ہو وہاں رہنے کے لیے شاعر کی محبوبہ بھی اگر روکے تو شاعر وہاں رہنے سے "میں نہیں رہنا تیرے گراں" جیسی نظم کی طرح رہنے سے انکار کر دے:

            جتھے وِیر وِیراں نوں کھاندے            سروں مار دَھپے سَٹ جاندے            جتھے لْکھ مناں دا لوہیا            زنجیراں ہتھکڑیاں ہو یا            جتھے شاعر بول نہ سکن            دِل دیاں گنڈاں کھول نہ سکن            میں نہیں رہنا ایسی تھاں            چھڈ وے چوڑے والئے کڑئیے            میں نہیں رہنا تیرے گراں        

نئی زندگی کا خواب

اس کے برعکس پروفیسر موہن سنگھ ایک ایسی زندگی کا خواب دیکھتے ہیں۔ وہ ایک ایسے معاشرے کو تخلیق کرنا چاہتے ہیں جس میں لوگ ایک دوسرے کے دکھ تقسیم کریں، دوسروں کے درد اپنے سینے میں محسوس کریں، اور زندگی کی سختیاں مل کر جھیلیں۔ وہ انسانی زندگی میں خوشی، سانجھ، امن اور محبت کے پیامبر ہیں، اور ظلم، جبر، زیادتی اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کا درس دیتے ہیں۔

شاعر کی عظمت

یہی وہ بنیادی خصوصیات ہیں جو کسی شاعر کو بڑا شاعر بناتی ہیں۔ پروفیسر موہن سنگھ اس کسوٹی پر پورا اترتے ہیں۔ اسی لیے انہیں متفقہ طور پر پنجابی کا عظیم شاعر مانا جاتا ہے۔

یہ رتبہ بلند ملا، جس کو مل گیا۔ میں نے سکھ رہنماؤں سے گفتگو کے درمیان صوبہ پنجاب کے تقسیم ہو جانے پر ان کے دلی درد کو محسوس کیا لیکن میرا یہ بھی خیال ہے کہ یہ بے وقت کی راگنی ہے۔ "اب کیا حوت جب چڑیاں چْگ گئیں کھیت" لہٰذا میں نے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں واضح کیا:

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب "بک ہوم" نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...