افغانستان سے کشیدگی میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی کی افغانستان میں کشیدگی پر رائے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی کی صورت میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: Brave and Devoted Political Activists
گفتگو کا پس منظر
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ کشیدگی کی صورت میں تحریک انصاف ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
غزہ میں فوج بھیجنے کا معاملہ
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے کا معاملہ ایک سنجیدہ معاملہ ہوگا اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔








