اہل خانہ سے 40 لاکھ کی وصولی، سی سی ڈی انسپکٹر تاجر کی اغوا واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا
اغوا کی واردات کا ماسٹر مائنڈ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
اغوا کی تفصیلات
لاہور پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار کے ساتھ مل کر کاہنہ سے تاجر کو اغوا کیا۔ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے طلب کیے اور ایل او ایس کے قریب رقم وصول کی۔
پولیس کارروائی
لاہور پولیس کا بتانا ہے کہ تاجر کو رہائی ملتے ہی کاہنہ پولیس نے اغوا کاروں کو دبوچ لیا۔ دوران تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کا بھانڈہ پھوٹ گیا۔








