امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا اعلان
بوسان(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی فائنل لاہور سے کس ملک منتقل ہو سکتا ہے؟ حیران کن دعویٰ!
چینی صدر سے ملاقات کے بعد اہم فیصلے
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم ہو کر 47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا ایپل اور میٹا پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ، ٹرمپ کی ناراضی کا خطرہ
باہمی تعاون کی نئی راہیں
امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہوجائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مراد سعید کو 60 دن میں حلف نہ لینے پر نشست سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے، مرتضیٰ سولنگی
آئندہ کے منصوبے
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال اپریل میں چین کا دورہ کروں گا اور میرے دورہ چین کے بعد چینی صدر امریکا آئیں گے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم چینی صدر کے ساتھ یوکرین معاملے پر مل کر کام کرنے جارہے ہیں جبکہ تائیوان کے معاملے پر بات چیت نہیں ہوئی۔
نئی سلامتی کی حکمت عملی
ان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر ممالک ایٹمی تجربے کر رہے ہیں تو امریکا کے لیے بھی مناسب ہے کہ یہ تجربے بحال کرے اور اس کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ سائٹس کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔








