حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے: جسٹس خادم حسین

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مظاہرے غیرمنظم، احتجاج کیلئے کوئی حکمت عملی ہی نہیں، شیر افضل کی قیادت پر تنقید

درخواست گزار کی نمائندگی

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کے 4 ماہ بعد بیوی کو مبینہ طور پر قتل کرنے والا ملزم گرفتار

عدالت کی کارروائی اور اعتراضات

درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں۔ میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست میں شامل تھا، عدالت کی آبزرویشن کے بعد مجھے سپریم کورٹ کا لائسنس نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا الزام میں مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی کا ن لیگ کے ایم پی اے کے گھر پر چھاپہ

ججز کے درمیان کارروائی کے سوالات

جسٹس خادم حسین سومرو نے سوال کیا کہ کیا ایک جج دوسرے جج کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے؟ وکیل کلثوم خالق نے کہا کہ یہ چیف جسٹس کے آرڈر کی خلاف ورزی ہے، اس پر جسٹس خادم حسین سومرو نے وضاحت کی کہ اگر کسی حاضر سروس جج یا چیف جسٹس کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے تو وہ صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کہاں پہنچ گئی؟جانیے

سابق عدالتی فیصلوں کا حوالہ

وکیل کلثوم خالق نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کیس میں ڈویژن بنچ کے فیصلے کا حوالہ دیا جس پر جسٹس خادم حسین نے کہا کہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے کالعدم قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی پیوٹن سے 50 منٹ طویل گفتگو، دونوں صدور میں بات چیت کیسی رہی۔؟ کریملن حکام نے بتا دیا

ججز کے طریقہ کار پر تبصرہ

جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دیئے کہ ہر ایک جج کا اپنا اپنا طریقہ کار ہوتا ہے کورٹ کو کنڈکٹ کرنے کا۔ وکیل کلثوم خالق نے کہا کہ سنگل بنچ نے میرے خلاف آبزرویشن دیں جبکہ چیف جسٹس سمیت تین ججز انٹرویو کرنے کی کمیٹی میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ است حسینؑ، بادشاہ است حسینؑ

کیس کی سماعت کا نتیجہ

جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ ایک سٹنگ جج دوسرے کے خلاف کیسے کارروائی کر سکتا ہے، آپ کوئی قانون بتا دیں، ہم اس پر آرڈر جاری کریں گے۔

سماعت کا اختتام

بعدازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی، تحریری حکم نامہ جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...