ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عزم
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پھر کہتا ہوں ایران ڈیل کرلے اس سے پہلے کہ سب ختم ہو جائے،ٹرمپ کی نئی دھمکی
پارٹی کی یکجہتی
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندہ بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک دوران کام جان بحق ہونے والے پاکستانیوں کے ورثاء کو ایک کروڑ روپیہ نقد دینے کی قرار داد عشایئہ تقریب میں منظور
گڈ گورننس کی کامیابی
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کے سفارت کار کو دھمکی آمیز خط موصول، نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
مختلف امور پر غور
انہوں نے کہا کہ ہماری اِن ہاؤس کمیٹی نے گزشتہ روز چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا، اور اس کے لیے قوانین بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویریؒ کے 3 روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز، 15 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان
پاک افغان مذاکرات کی اہمیت
سہیل آفریدی نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات خوش آئند ہیں، لیکن ہمارے خدشات بھی موجود ہیں، خیبر پختونخوا حکومت اور یہاں کے عوام اسٹیک ہولڈر ہیں، مذاکرات ہوں یا کوئی فیصلہ ہمیں اعتماد میں لیا جائے۔
مفادات کی اہمیت
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کو اپنا مفاد دیکھنا چاہیے، ممالک سے دوستی اور دشمنی مفادات کے تابع ہوتی ہے۔








