خیبر پختونخوا کے تین ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد
تدوین و تبادلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 10: بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد محمد عامر کے جشن کا انداز وائرل
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اس سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے سی ایم پنجاب فری سولر پینل سکیم کا باقاعدہ افتتاح کردیا
ججز کی تعیناتی
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عصمت اللہ کو سیشن ڈویژن ایسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کو سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔
اسی طرح سول جج مریم شہریار کو بھی سیشن ڈویژن ویسٹ اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر کے سکولوں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور یوم تشکر منایا گیا، ننھے بچوں کی امن اور اپنے ہیروز کی سلامتی کے لیے دعائیں
ڈیپوٹیشن کی مدت
نوٹیفکیشن کے مطابق تینوں ججز کو ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر تین سال کیلئے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کیا گیا۔
ذمہ داریاں تفویض
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس میں ذمہ داریاں تفویض کر دی ہیں۔








