فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے 48 لاکھ سے زائد درخت لگانے کا فیصلہ

انقلابی منصوبہ: لنگز آف لاہور

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت پنجاب حکومت نے لاہور کو سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نجات دلانے کیلئے ایک انقلابی منصوبہ ''لنگز آف لاہور'' شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: شکریہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

منصوبے کا مقصد

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق منصوبے کا مقصد لاہور کے اردگرد ایک جنگل نما حد بندی قائم کرنا ہے جو نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی لائے گی بلکہ شہری پھیلاؤ کو بھی روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور گرفتار ، اب تک کا بڑا دعویٰ سامنے آگیا

درختوں کی تعداد اور رقبہ

محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق اس منصوبے کے تحت 48 لاکھ سے زائد درخت لگائے جائیں گے، جبکہ لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ پر محیط ہوگا، منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن بیان مرصوص نے دشمن کو دہلا دیا، بھارتی سٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا

پہلا مرحلہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلومیٹر طویل رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں 31 اور تیسرے مرحلے میں 22 کلومیٹر طویل جنگلات لگائے جائیں گے، پہلا مرحلہ ایک سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکپتن، دوسری شادی سے منع کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

عوامی فوائد

منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً 2 کروڑ شہری اس سے مستفید ہوں گے، اس منصوبے کی ذمہ داری پی ایچ اے لاہور کو سونپی گئی ہے جو اسے جدید ترین ماحول دوست اصولوں کے تحت مکمل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کی ضمانت منظور

وزیر اعلیٰ کا وژن

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے عین مطابق ہے جو سموگ کے تدارک اور لاہور کے ماحول کو دوبارہ سرسبز و شاداب بنانے کے لئے ایک منفرد قدم ہے۔

حکومتی عزم

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب بھی سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے بھرپور انداز میں متحرک ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق منصوبے کی تکمیل کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے گا تاکہ لاہور ایک بار پھر “باغوں کا شہر” بن سکے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...