ماہما چودھری نے دوسری شادی کرلی؟
شادی کی افواہیں جھوٹ ثابت ہوئیں
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہما چودھری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: جیسلمیر، امبالہ، جالندھر اور سرینگر، پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کردی
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو
پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کے لیے جانی جانے والی اداکارہ ماہما چودھری کی سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: والدین کی طرف سے بچے کے دل و ذہن میں راسخ کیے گئے ندامت کے احساسات بڑے ہونے پر ختم نہیں ہوتے بلکہ مزید پختہ ہوئے ہوتے ہیں
آنے والی فلم کی تشہیر
دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں، جبکہ اس میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ججز کمیٹی نے قائم مقام چیف جسٹس کے اختیارات کم کر دیے
مداحوں کے قیاس آرائیاں
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہما نے سالوں بعد دوسری شادی کرلی ہے تاہم اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماضی کی مقبول پاکستانی فلمی ہیروئن شبنم کی پاکستان سے براہ راست بنگلہ دیش پروازیں شروع کرنے کی فرمائش
مایہ دارشخصی زندگی
یاد رہے کہ ماہما چوہدری کی ذاتی زندگی بھی طویل عرصے سے توجہ کا مرکز رہی ہے۔ انہوں نے 2006 میں بھارتی آرکیٹیکٹ اور بزنس مین بوبی مکھرجی سے شادی کی تھی، اور 2007 میں ان کی بیٹی آریانا پیدا ہوئی۔ تاہم ازدواجی اختلافات کے باعث دونوں نے 2013 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔
علیحدگی کے مشکل مراحل
ایک انٹرویو میں ماہما نے بتایا کہ علیحدگی کے دوران بچی کی پرورش اور کیریئر کے درمیان توازن برقرار رکھنا ان کیلئے بےحد مشکل تھا، جبکہ شوہر سے علیحدگی سے قبل کے عرصے میں انہیں دو بار اسقاطِ حمل سے بھی گزرنا پڑا۔








