مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
مردہ مرغیوں کے گوشت کی غیر قانونی فروخت
بہاولنگر (ویب ڈیسک) مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ’’ٹیوشن‘‘ لینے کا مشورہ دیدیا ۔۔مگر کس سے ؟ جانیے
عدالت کا فیصلہ
سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، جس کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی
ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔








