عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی : وزیراعلیٰ کے پی
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی کے) سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی عمران خان کی ہدایت پر کے پی کی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کی والدہ کا بیٹے کے مبینہ ناجائز تعلقات کا دفاع
کابینہ کی تشکیل اور ارکان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کی ہدایت پر 10 سے زائد رکنی کابینہ پہلے مرحلے میں فائنل کی گئی ہے، باقی کابینہ کے ارکان بھی زیر غور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلحہ ساز کمپنیوں نے گزشتہ سال کتنے سو ارب ڈالر کا جنگی سامان فروخت کیا۔۔؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں
کارکنوں کی شکایات کا ازالہ
وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ کارکنوں سے متعلق شکایات کا ازالہ کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم لوگ اس قدر بہترین تھے۔۔۔
افغانستان سے درپیش چیلنجز
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ افغانستان سے مسلسل دہشت گردی ہورہی ہے اور شہادتیں ہورہی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دیا تھا۔
گورنر کا مشورہ
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔








