دھی رانی پروگرام کے تحت ملتان میں 79 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب
دھی رانی پروگرام کی کامیابی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت دھی رانی پروگرام کا سلسلہ پوری کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ ملتان میں شاندار اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 79 مستحق جوڑوں بشمول ایک مسیحی جوڑا رشتۂ ازدواج میں بندھ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے جزیرے سیرام میں زلزلے کے شدید جھٹکے
تقریب کی صدارت
تقریب کی صدارت صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے کی۔ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید اختر محمود، ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو اور ارکان و سابق ارکان اسمبلی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: 8 ہزار اکاؤنٹ بند کرو ورنہ تمہارا عملہ گرفتار کر لیں گے، بھارتی حکومت بیانیے کی جنگ ہارنے لگی، ایکس نے سر عام ایکسپوز کر دیا
نوبیاہتا جوڑوں کی اعزازات
نوبیاہتا جوڑوں کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے 2 لاکھ روپے سلامی اور قیمتی گھریلو تحائف پیش کیے گئے۔ روایتی جھومر، گل پاشی اور پُرتکلف ضیافت نے تقریب کو مزید شاندار بنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں کے باوجود پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ ہے: وزیراعظم
وزیر کا بیان
اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی بدولت آج والدین سکھ کا سانس لے رہے ہیں۔ ماضی میں بیٹیوں کی رخصتی کے لیے والدین کو قرض لینا یا گھر بیچنا پڑتا تھا۔ آج ریاست نے ماں کا کردار ادا کیا ہے۔ دھی رانی پروگرام سماجی ناہمواریوں کے خاتمے کی عملی کاوش ہے۔ پنجاب میں آج تک 5 ہزار اجتماعی شادیاں کرائی جا چکی ہیں، جو اس فلاحی عزم کا واضح ثبوت ہے۔
مہمان خصوصی کی تقسیم
آخر میں مہمان خصوصی نے جوڑوں کو سلامی اور اے ٹی ایم کارڈز خود تقسیم کیے جبکہ والدین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔








