سپریم کورٹ کے رجسٹرار مستعفی
سلیم خان کا استعفیٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار سلیم خان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہماری ہائیکورٹ کے رولز ایک رات میں بن گئے اور دستخط بھی ہوگئے، جسٹس محسن کیانی
رخصت اور نجی وجوہات
’’ایکسپریس نیوز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قبل ازیں رجسٹرار سلیم خان 45 دن کی رخصت پر تھے۔ انہوں نے نجی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا ہے۔
الوداعی تقریب
سابق رجسٹرار سپریم کورٹ سلیم خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب ہوئی۔ تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل اور دیگر جج شریک ہوئے۔








