خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آ گیا
پشاور میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب
خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: طورخم بارڈر پر 25 افغان پاسپورٹ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، مسافر گرفتار
نتائج کا خلاصہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق شبلی فراز کی نااہلی سے خالی نشست پر سینیٹ کا ضمنی انتخاب پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خرم ذیشان نے جیت لیا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق خرم ذیشان نے 91 ووٹ لیے، جبکہ مسلم لیگ(ن) کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تاج محمد آفریدی 45 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، شہری سے بدسلوکی اور دھکے، ٹریفک پولیس کے 2 اہلکار معطل
پولنگ کا عمل
پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوئی جہاں رکن صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔ مجموعی طور پر 137 اراکین صوبائی اسمبلی نے ووٹ کاسٹ کیے۔
یہ بھی پڑھیں: نوشکی: انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا زخمی
مدمقابل امیدوار
ضمنی انتخاب کے لیے مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ تاج محمد آفریدی اور پی ٹی آئی کے خرم ذیشان مدمقابل تھے۔
سیاسی پس منظر
یاد رہے کہ سینیٹ کی یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے شبلی فراز کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اراکین کی کل تعداد 145 ہے جبکہ سینیٹ کی خالی نشست پر کامیاب ہونے کے لیے 73 ووٹ درکار تھے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی اراکین کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن اراکین کی تعداد 53 ہے۔








