میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر بار عمران خان کے سامنے ہزیمت اٹھانا پڑتی ہے، سلمان اکرم راجا

پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کل میں نے علی ظفر صاحب کو قریب ایک بجے واٹس ایپ مسیج کیا کہ منتظم اڈیالہ کے اعتراض کو دور کرنے کیلئے اس ہفتے میں ہی نام بھیج دیتا ہوں۔ تجویز کردہ نام بھی بتا دیے۔ انتظار کے بعد پونے تین بجے میں نے نام منتظم اڈیالہ کو ٹی سی ایس، واٹس ایپ اور خالد چوہدری ایڈووکیٹ کے ذریعے پہنچا دیے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدے کی منسوخی عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، اسحاق ڈار

نئی لسٹ اور پارٹی کی وقار

اپنے ایکس بیان میں وضاحت دیتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ بعد میں ایک دوسری لسٹ علی ظفر صاحب نے جاری کر دی۔ لسٹیں بھیجنا ایک معمولی عمل ہے۔ پارٹی کا وقار ہر فرد کی انا پر فوقیت رکھتا ہے۔ خان صاحب ملاقات کا حق رکھتے ہیں۔ منتظم اڈیالہ کے پاس عمران خان صاحب سے ملاقات نہ کرانے کا کوئی جواز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کو الفا میل اور مودی کو الفا میل کا باپ کہنے والی کنگنا رناوت کو منہ کی کھانا پڑ گئی۔

سازشوں کا سامنا

سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے عمران خان صاحب کے میرے لئے مہربان الفاظ بعض کیلئے وبال جان بن گئے ہیں۔ اس دن سے صبح شام لغو الزامات کی بوچھاڑ ہے۔ کسی نے کہا کہ میں کسی وی لاگر کو مواد فراہم کرتا ہوں۔ ثبوت کچھ بھی نہیں۔ پولیٹیکل کمیٹی اور کور کمیٹی کی روداد مہینوں سے لیک ہو رہی ہے۔ کون کرتا ہے؟ جاننے والے جانتے ہیں۔ میرے خلاف سازشیں کرنے والوں کو ہر بار عمران خان صاحب کے سامنے ہزیمت اٹھانا پڑتی ہے۔ خان صاحب جانتے ہیں کہ میں کبھی کسی عہدے کا طلبگار نہ تھا اور نہ اب ہوں۔ تنہائی اور کتاب میری زندگی کا مہور ہیں۔ آئین اور انسانی حقوق کیلئے جد و جہد تمام عمر کروں گا۔

سلمان اکرم راجا کا ٹویٹ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...