سنتھ جے سوریا کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا

سنتھ جے سوریا کی تقرری
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکا کرکٹ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سنتھ جے سوریا کو ہیڈ کوچ مقرر کر دیا۔ سری لنکا کرکٹ نے سنتھ جے سوریا کی تقرری کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سینما اور فنون میں نمایاں خدمات انجام دینے پر پاکستانی فلمی فنکاروں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
تقریر کی وجوہات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سری لنکا کرکٹ کا کہنا ہے کہ ایگزیکٹیو کمیٹی نے ٹیم کی اچھی پرفارمنس کی بنیاد پر جے سوریا کی تقرری کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے علاقے میں راجپوتوں کے کچھ دیہات کو حکومت نے جرائم پیشہ قرار دیدیا تھا، چوریاں بہت ہوتی تھیں، مویشیوں کی چوری عام تھی۔
پرفارمنس کا تجزیہ
سری لنکن ٹیم نے بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھائی، ان سیریز میں جے سوریا سری لنکا کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ تھے۔
تقرر کی مدت
سری لنکا کرکٹ نے کہا کہ جے سوریا کی یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2026 تک تقرری کی گئی۔